|
Post by pakedu on Mar 28, 2014 9:32:37 GMT 5
آج ہم بنانا سیکھیں گے بادام کے بسکٹ اجزاء:۔ مکھن ایک سو پچاس گرام کاسٹر شوگر ایک سو پندرہ گرام انڈے کی زردی ایک عدد آلمنڈ ایسنس اڑھائی ملی لیٹر (بادام ایک سو پندرہ گرام (کُٹے ہوئے میدہ ایک سو پچہتر گرام
ترکیب:۔ ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو اچھی طرح پھنیٹ لیں یہاں تک کہ وہ فلفی ہوجائے۔ پھر اس میں انڈے کی زردی، میدہ اور کُٹے ہوئے بادام ڈال کر ملائیں اور ڈو تیار کرلیں۔ اب اس ڈو کو بیل کر بارہ انچ لمبا رول بنالیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔ پھر اس کی پیڑ بنائیں اور ایک سو ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
اور بادام کے بسکٹ تیار
!۔
|
|