|
Post by pakedu on Mar 28, 2014 9:43:41 GMT 5
اجزاء چکن : ایک کلو (چھوٹے سائز کی بوٹیاں ) پیاز : دو عدد (درمیانے سائز کی باریک کٹی ہوئی ) لہسن ، ادرک پیسٹ : کھانے کے دو چمچے زیرہ : کھانے کا ڈیڑھ چمچہ نمک : حسبِ ذائقہ مرچ: چائے کا ایک چمچہ ٹماٹر : دو عدد (درمیانے سائز کے چاپ کیئے ہوئے ) ہری مرچ اورہرا دھنیہ :دو عدد ، دو کھانے کے چمچے کٹا ہوا ہرا دھنیہ دہی: آدھا چائے کا کپ ( اچھی طرح پھینٹا ہوا) تیل : پکانے کے لیے
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز براؤن کر لیں اور پتیلی سے نکال لیں ۔اب اس میں چکن اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں*۔چکن پانی چھوڑے گی جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں*پھینٹا ہوا دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر ہی پکنے دیں*۔چھوٹے سائز کی بوٹیاں ہونے کی وجہ سے مرغی دہی کے پانی میں*ہی گل جاتی ہے عموماً اگر کسر رہ جائے تو تھوڑا پانی ڈال کر بھی گلا سکتے ہیں ۔ اب اس میں نمک ، پسی مرچ ، گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔آنچ ہلکی ہی رہنی چاہیے ہے ۔جب مرغی گل جائے اور سالن میں تیل آجائے تو چولھا بند کرکے اس میں براؤن پیاز ، ہرا دھنیہ ، ہری مرچ اور زیرہ کو کوٹ کر ڈال دیں ۔اور پتیلی کا ڈھکن ڈھک دیں* ۔اس طرح سے کوٹے زیرہ ،ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی خوشبو اچھی طرح بس جائے گی ۔روغنی نان یا تندوری روٹی پر مکھن کے ساتھ یہ ڈش بہت مزہ دیتی ہے ۔
|
|