|
Post by pakedu on Oct 3, 2014 21:10:26 GMT 5
دھواں دھار مچھلی کباب
اجزا مچھلی (پمفرٹ/کنگ فش) ایک عدد 400 گرام چھوٹے پیاز 16عددپکانے کا تیل دو ٹیبل سپون میرینیڈ کے لئےلیمن جوس 3 ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ براون شوگر (شکر) دو ٹیبل سپون پکے ہوئے زیتون 16عددٹماٹر دو عدد درمیانہ سائزکالی مرچ (پسی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل سپون ترکیب ١۔ مچھلی صاف کر کے کانٹوں کے بغیر چپٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مچھلی ٹکڑوں کو دھو کر ایک انچ کے سائزکے کیوبز میں کاٹ لیں۔٢۔ چھوٹے پیاز چھیل کر دھو لیں۔ ٹماٹر درمیان میں سے کاٹ کر دو کر لیں اور بیج نکال دیں۔ ان کے بھی ایک انچ کے سائز کے کیوبز کاٹ لیں۔٣۔ لیمن جوس، پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، ادرک کا پیسٹ اور بران شو گر کو مکس کر لیں۔ مچھلی، ٹماٹر اور چھوٹے پیازکو ایک گھنٹے کے لئے اس میں ڈبو دیں۔٤۔ اب سیخ پر مچھلی، ٹماٹر اور پیاز کو اس تر تیب سے پروئیں۔ مثلا مچھلی کا ٹکڑا، چھوٹا پیاز، زیتون اور ٹماٹر کا ٹکڑا۔ ان پروئی ہوئی سیخوں کو وائر ریک پر ترتیب سے رکھیں۔ گرل اینڈ باٹم پر آٹھ منٹ کے لئے پکنے دیں۔٥۔ سیخوں پرپکانے کا تیل لگائیں۔ پھر گرل اینڈ باٹم پر چار منٹ کے لئے پکائیں۔ فورا پیش کریں
|
|