|
Post by pakedu on Apr 14, 2012 21:38:54 GMT 5
انٹرنیٹ کے بادشاہ گوگل نے آج حیرت انگیز نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے جس کے بارے میں واقعی انسان صرف سوچتا تھا، گوگل نے حال ہی میں گوگل گلاس کے نام سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، اس ویڈیو میں گوگل والے عینک کی طرح کی ایک ڈیوائس بنا رہے ہیں جو آپ کے احکامات کی منتظر ہو گی۔۔ اس ویڈیو کے دیکھنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس ڈیوائس کے پہننے سے اپ موسم کا حال ، وقت اور کلینڈر دیکھ سکتے ہیں، اس عینک کے پہننے سے آپ کسی بھی جگہ کا نقشہ ، ٹریفک کی صورتحال اور حکم دے کر کسی بھی کنسرٹ کی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔۔اس عینک کے پہننے سے آپ کا دوست کوئی بھی پیغام آپ کو بھیج سکتا ہے جسے آپ پڑھ کر اُسی وقت بول کر جواب بھی دے سکتے ہیں۔۔۔۔اگر آپ کو کوئی جگہ پسند آتی ہے تو آپ فوٹو پلیز کہہ کر وہ تصویر کھینچ سکتے ہیں صرف یہی نہیں آپ کسی سے بھی ویڈیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں جو آپ کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ اپ کی آواز بھی سُن سکے گا۔۔۔ اس ٹیکنالوجی میں آواز کو پہنچانننے کی صلاحیت کو مزید ترقی دی جائے گی، میرا ذاتی خیال سے اس ڈیوائس میں ایک کیمرہ، تھری جی، وائی فائی سپورٹ،ایک جی بی ریم ،مائیکروفون اور ڈیول کور کا پروسیسرلگا ہو گا۔۔۔ مزید تفصیلات کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔۔۔۔۔۔۔See Video Here....! ۔
|
|