|
Post by pakedu on Nov 16, 2014 19:47:36 GMT 5
سودی عرب میں شعبہ صحت میں ہزاروں پر کشش نوکریوں کا اعلان
سعودی وزارت صحت کی طرف سے مملکت میں 15 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں، نرسوں اور فارما سسٹ کی بھرتی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزارت کے سینئر افسر ماجد باشا کے مطابق ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 15,314 ماہرین کی بھرتی کی جائے گی۔ ان ملازمتوں کیلئے سعودی شہریوں کو فوقیت دی جائے گی اور ان کی عدم دستیابی کی صورت میں سعودی خواتین کے بچوں کو فوقیت دی جائے گی اور اگر کسی آسامی کیلئے یہ دونوں دستیاب نہ ہوں گے تو غیر ملکی شہریت رکھنے والوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ یہ ملازمتیں مرد و خواتین، دونوں کیلئے دستیاب ہیں
|
|