|
Post by pakedu on Feb 4, 2015 21:19:32 GMT 5
دوستو جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ چینی ڈیویلپرز کی جانب سے تیار کردہ اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کافی حد تک مشابہت رکھنے والا "میکس تھون "نامی براؤزرکم از کم دس سال پہلے لانچ کیا گیا تھا تا ہم اسے اس وقت کوئی خاصی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی تھی لیکن اب اسے دو تین سالوں سے کافی پسند کیا جارہا ہے جسکی وجہ اس میں بہت سے مزید فیچرز کو شامل کرنا ہے۔ اور اب یہ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل آپریٹنگ سسٹمز کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اور اب اسکے ساتھ ساتھ اپنی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے کمپنی کی جانب سے نیا ویب براؤزر"ایم ایکس نیٹرو "پیش کیا گیا ہے۔ جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ کمپنی دعوی ہے کہ " ایم ایکس نیٹرو " اس وقت دنیا کا سب سے تیز ترین ویب براؤزر ہے۔ یہ ویب براؤز جو فی الوقت صرف ونڈوز صارفین کے لیے دستیاب ہے، دیگر مشہور براؤزرز جیسے گوگل کروم کے مقابلے میں نہ صرف جلدی انسٹال ہوجاتا ہے بلکہ کھلتا بھی تین گنا تیزی سے ہے۔
اس کا انٹرفیس بہت ہی آسان اور سادہ ہے، جسکی بدولت یہ کافی تیزی سے کام کرتا ہے اور کروم کے مقابلے میں کوئی بھی ویب سائیٹ تیس فیصد تیزی سے کھولتا ہے۔ گوکہ یہ براؤزر ابھی پلگ انز اور دیگر بہت سے فیچرز سے محروم ہے ۔تاہم مستقبل قریب میں کمپنی کی جانب سے اس پریشانی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہے اب وہ صارفین جو اپنے موجودہ ویب براؤزر کی سپیڈ سے پریشان ہیں انکے لیے یقیناً یہ ایک مفید سافٹوئیر ہے۔
|
|